وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی شہر میں جعلی ادویات، عطائی ڈاکٹروں اور غیررجسٹرڈ میڈیکل اسٹوروں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری

اتوار 12 فروری 2017 22:52

کوئٹہ۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں جعلی ادویات، عطائی ڈاکٹروں اور غیررجسٹرڈ میڈیکل اسٹوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جس میں کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں جن میں مغربی بائی پاس، بھوسہ منڈی، پشتون آباد، غوث آباد، کلی خیزی، نواں کلی کے تقریباً 30سے زائد میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میڈیا میں اس مسئلے پر رپورٹ شائع ہوئی تھی جس کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے خصوصی احکامات دیئے جس کے بعد شہر کے تمام علاقوں میں چھاپہ مار ٹیموں نے اسپیشل مجسٹریٹ اور محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ کاروائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ تمام غیررجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز، کلینکس، لیبارٹریز کو بھی سیل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :