قلعہ عبداللہ میں لیویز کی کارروائی‘ بڑی تعداد میں چرس اسلحہ اور گاڑی برآمد

اتوار 12 فروری 2017 22:52

کوئٹہ۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) قلعہ عبداللہ میں لیویز کی کارروائی بڑی تعداد میں چرس اسلحہ اور گاڑی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ میں لیویز نے دوران چیکنگ ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ لیویز نے گاڑی سے 12سو کلو گرام چرس‘ ایک کلاشنکوف‘ 24 راؤنڈ اور لینڈ کروزر نمبر G2450کو قبضے میں لے لیا جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :