پشاور کے داخلی پوائنٹس پر معیاری ہسپتال بنائے جائیں ، میاں ارشد جاوید گوڑ واڑہ

اتوار 12 فروری 2017 22:52

پشاور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) مرکزی تاجران خیبر پختونخوا اور سمال چیمبر سمال ٹریڈر کے ایگزیکٹیو رکن اور ممتاز تاجر میاں ارشد جاوید گوڑ واڑہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ ‘ ورسک روڈ ‘ کوہاٹ روڈ اور چار سدہ روڈ پر ایل آر ایچ طرز کے ہسپتال بنائیں جائیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جاری ہونیو الے بیان میں انہوں نے کہاکہ پورے صوبے سے مریض ایل آر ایچ کا رخ کرتے ہیں اسلئے یہاں پر رش کے باعث صرف معائنہ کیلئے دو دن درکار ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے بعض مریضوں کا مرض علاج میں تاخیر کے باعث شدت اختیار کرجاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایل آر ایچ انتظامیہ نے بھی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دیگر اضلاع سے مریضوں کو اس وقت ایل آر ایچ ریفر کیا جا تا ہے جب ان کا مرض لا علاج ہو جاتا ہے اور بدنامی ایل آر ایچ میں آتی ہے ۔ ارشد جاوید گوڑ واڑہ نے عمران خان ‘ سراج الحق اور آفتاب شیر پائو کی توجہ اس صورتحال کی طرف دلاتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میں داخل ہونے والے مذکورہ بالا روڈ پر معیار ی ہسپتال بنائے جائیں تاکہ صوبے کے تمام اضلاع کے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو اور پشاور کے ہسپتالوں پر بوجھ نہ پڑے ۔

متعلقہ عنوان :