جمرود‘ الحاج کرکٹ ٹورنامنٹ خیبر زلمی نے جیت لیا

اتوار 12 فروری 2017 22:52

جمرود۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) جمرود کے علاقے غنڈی منیاخیل کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے الحاج کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں خیبر زلمی نے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

خیبر زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر107رنز بنا ئے جس کے جواب میں گولڈن کلب کی پوری ٹیم اسی رنز بنا سکی ۔واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں جمرود بھر سے چالیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا جو کہ ایک مہینے تک جاری رہا، فائنل میچ دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی سینٹر الحاج تاج محمد افریدی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :