ہنگو پولیس کی کاروائی‘گیارہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں

اتوار 12 فروری 2017 22:52

ہنگو۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) ہنگو پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران گیارہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانوں ہنگو ،ٹل ،دوآبہ ،صدر،بلیامینہ کے ایس ایچ اوز نے ضلع ہنگو کے مختلف علاقوں میں سپیشل ناکہ بندیوں کے دوران کرم ایجنسی سے دیگر شہروں کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگل کرنے کوشش ناکام بنا تے ہوئے 11غیر رجسٹر ڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کر دیں۔

پریس ریلیز میں ڈی پی او احسان اللہ خان نے کہا کہ علاقے میں قانون کی رٹ کو یقینی بنائیں گے اور غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :