ہنگو‘ایس ایس ٹی اساتذہ کو اپ گریڈیشن سے محروم کرنا ظلم اورناانصافی ہے،روح الله جان

اتوار 12 فروری 2017 22:52

ہنگو۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) ایس ایس ٹی اساتذہ کا ایک اجلاس زیر صدارت جہانزیب خان منعقد ہواجس میں ایس ایس ٹی یونین کے جنرل سیکرٹری پشاور روح اللہ جان،صوبائی سیکریٹری مالیات ظہیرعلی شاہ ، فنانس سیکریٹری پشاور سید مظفر شاہ ،جنرل سیکرٹری رحمت خان،ذوالقرنین،امجدعلی شاہ سمیت ضلع بھر سے کثیر تعداد میںایس ایس ٹی اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روح اللہ جان،ظہیر علی شاہ،سید مظفر ،رحمت خان،ذالقرنین ودیگر نے کہا کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو 1990 سے گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی نہیں دی گئی جوکہ ان کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تمام کیڈرز کو اپ گریڈیشن کے عمل میں شامل کیا گیا ہے لیکن ایس ایس ٹی اساتذہ کو محروم رکھا گیا جو کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ سراسر ظلم اورناانصافی پر مبنی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کرام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ اساتذہ نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ 2015 قرار داد کے مطابق ایس ایس ٹی اساتذہ کی فوری طورپر گریڈ 17 میں اپ گریڈ یشن کی منظوری دیکر اساتذہ کی بے چینی دور کی جائے ۔