2016ء ٹی بی سنٹر گنج ( پتی ٹی بی ہسپتال) میں 11ہزار سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا

اتوار 12 فروری 2017 22:52

پشاور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء)2016 ء کے دوران ٹی بی سنٹر گنج ( پتی ٹی بی ہسپتال) میں 11ہزار سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ قدیمی ہسپتال جو کہ پشاور شہر کے گنجان ترین علاقے میں واقع ہے ۔ سینے کے امراض کے بارے میں عرصہ دراز سے خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر جلال خان سراج ہیں اور یہ طبی مرکز ڈاکٹر غلام محی الدین ، ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈاکٹر سید حکیم شاہ کی نگرانی میں عرصہ دراز سے سینے کے مختلف امراض کے لئے کام کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں ٹی بی کے مرض کے تشخیص کے لئے خون و بلغم کے ٹسٹ اور ایکسرے کئے جاتے ہیں ۔ او پی ڈی میںروزانہ سو کے مریض آتے ہیں جس میں بچے ، جوان ، بوڑھے مرد و خواتین سب شامل ہیں۔ ہسپتال میں ٹی بی کی تشخیص کرکے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔2016میں تقریباً609مریضوں کو تشخیص کرکے رجسٹرڈ کیا گیا اور 277ایکسٹرا یلمونری ٹی بی مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ۔690لیبارٹری ٹسٹ کئے گئے، 3096ایکسرے کئے گئے ۔ نو افراد پر مشتمل سٹاف کا یہ طبی مرکز ڈسٹرکٹ ٹی بی ایسوسی ایشن پشاور، بیگم زری سرفراز چسٹ اینڈ ٹی بی کلینک کی کاوشوں سے ٹی بی اور سینے کے دوسرے امراض کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔