پولیس کے ضلع بھر میں جواریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 22جواری گرفتار

اتوار 12 فروری 2017 22:52

رحیم یارخان۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) پولیس کے ضلع بھر میں جواریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 22جواری گرفتار ، 26 فرار، مقدمات درج کرلیے گئے،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان کی ہدایت پر پولیس کا ضلع بھر میں جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈائون اتوار کے روز بھی جاری رہا، پولیس نے نورے والی کے علاقہ میں2مختلف مقامات پر چھاپے مارکر11جواریوں رانا جاوید ، عابد حسین وغیرہ جبکہ موضع باغواں ، ٹھل حسن اور بدلی شریف میں بھی چھاپے مارکر 11جوار یوں رب نواز، نور حسن ، خدا بخش وغیرہ کو گرفتارکرلیاجبکہ 26جواری موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے گرفتار اورفرارہونے والے جوار یوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :