تین روزہ لائلپور پنجابی سلیکھ میلہ 14 فروری سے ہوگا

اتوار 12 فروری 2017 22:52

فیصل آباد ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ لائلپور پنجابی سلیکھ میلہ 14 فروری سے 16 فروری تک نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میںمنعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل طارق جاوید کے مطابق لائلپور پنجابی سلیکھ میلہ کی افتتاحی تقریب شام 5 بجے ہوگی جس میں صوفیانہ کلام کے علاوہ جھومر بھی پیش کیا جائے گا اور اسلم لوہار پروفارمنس پیش کریں گے جبکہ عامر بٹ اور توحید احمد چٹھہ تعارفی خیالات کا اظہار کریں گے اور چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین اور وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی خصوصی شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 فروری کو لائلپور میں پنجابی ادب،پنجابی نثر کل اور آج،پنجاب اور پنجابی زبان،پنجابی قصے،ہڑپہ تاریخ اور تہذیب اور کہانی دربار ہوگی اور میلہ کے اختتامی روز پنجابی سینما،پنجابی مشاعرہ اور پنجابی اور ویب میڈیا پر مقررین اظہار خیال کریں گے۔