پورا محکمہ ٹریفک وارڈن محمد شفیق متوفی کے ورثاء کے غم میں برابر کا شریک ہے، سی ٹی او

اتوار 12 فروری 2017 22:52

فیصل آباد۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) سٹی ٹریفک پولیس کا ہر فرد اور پورا محکمہ ٹریفک وارڈن محمد شفیق متوفی کے ورثاء کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

(جاری ہے)

دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والا ٹریفک وارڈن انتہائی محنتی ، فرض شناش اور مخلص انسان تھا ،متوفی کے 05 بچوں اور خاند ان کی کفالت کے لیے محکمہ ہر ممکن اقدامات کرئے گا، ان خیالات کااظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ورثاء سے ملاقات کے دوران کیا، ٹریفک وارڈن محمد شفیق کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اد ا کر دی گئی جس میں سٹی پولیس آفیسر افضال احمد کوثر ، ایس ایس پی آپریشن رانا محمد معصوم ، چیف ٹریفک آفیسر عارف شہبازخان وزیر کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹریفک وارڈن محمد شفیق جوکہ بطور سیکٹر انچارج ملت ٹائو ن اپنے فرائض منصبی نبھا رہا تھا کہ جھمرہ روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار کر ٹریفک وارڈن کو شہید کر دیا، اس حوالے سے متعلقہ دفعات کے تحت ٹریفک کانسٹبل اختر علی کی مدعیت میں تھانہ ملت ٹائون میں مقدمہ درج کر لیا گیا، متوفی ٹریفک وارڈن کو اس کے بعد پوسٹمارٹم کے لیے لایا گیا جس کے بعد ایک بہت بڑے پروٹوکول وفد کی صورت میں ٹریفک وارڈن کی نعش کو پولیس لائنز لایا گیا جہاں پر نمازہ جنازہ پورے سرکاری اعزار کے ساتھ ادا کی گئی جس کے بعد اسی طرح ایک بہت بڑے وفد کی صورت میں شہید کو اس کے آبائی گائو ں جھنڈ والا لے جایا گیا جہاں پر مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ،اس موقع پر ٹریفک وارڈن کے چاک و چوبند دستہ نے شہید ٹریفک وارڈن کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی بھی دی، چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت کے مطابق مرحوم کے خاند ان کو ویلفئیر فنڈسے پہلی امدادی رقم کی فراہمی بھی کر دی گئی جبکہ دفین کے تمام انتظامات بھی محکمہ کی طرف سے کیے گئے ،اس موقع پر ضلع بھر میں ٹریفک وارڈنز اپنی ساتھی کی وفات پر انتہائی افسردہ دیکھائی دیے جبکہ ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :