ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف10دنوں میں کی گئی کارروائی ،متعدد گرفتار

اتوار 12 فروری 2017 22:52

فیصل آباد۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ہر تھانہ کی سطح پر خصوصی ریڈنگ پارٹیاںتشکیل دی گئیںہیں۔ ان ریڈنگ پارٹیوں نے مختلف مقامات پرریڈ کر کی10دنوں میںمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائزاور منشیات فروشوںکے خلاف مئو ثرکارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشوں ،نا جا ئز اسلحہ رکھنے والوںاور مجرمان اشتہاریوںکو گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں78مقدمات درج کرکی78ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی60 عددپسٹل،11عددبندوق،05عددرائفل ،ریوالور01 عدد،01عددکاربین اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکئے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران94مقدمات درج کر کی94ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سی37.447کلوگرام چرس،690گرام ہیروئن،886 لیٹر شراب ،04 چالو بھٹی برآمد کر لی گئی اور05 شرابی گرفتار کیے۔

اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میںکی گئی کارروائی میں فیصل آباد پولیس نی10دنوںمیں146مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔جن میںAکیٹیگری کے 30مجرمان اشتہاری،Bکیٹیگری کی116مجرمان اشتہاری ،عدالتی مفروران26اور42ٹارگٹ افینڈر کوگرفتارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :