پنجا ب کے کالجو ں میں سات ہزار پروفیسروں کا شا ر ٹ فا ل ہے ،صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن

اتوار 12 فروری 2017 22:52

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) صو بائی وزیر ہائر ایجو کیشن پنجا ب سید رضا علی گیلا نی نے کہا ہے کہ پنجا ب کے کالجو ں میں اسوقت سات ہزار پروفیسروں کا شا ر ٹ فا ل ہے جسے دور کرنے کے لئے ٹھو س منصو بہ بند ی کر رہے ہیں تا کہ وزیرِ اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ماڈل تعلیم کا خوا ب پور ا کیا جا سکے وہ گزشتہ رو ز سول لائن میں سید اسد جعفری ایڈووکیٹ کی رہائش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پنجا ب پبلک سرو س کمیشن پر اس وقت بہت زیا دہ بو جھ ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلا ت ہیں لہٰذا منصو بہ بنا یا ہے کہ ایجو کیشن میں بھرتی کے لئے ایک الگ سر وس کمیشن بنا دیا جائے، اس منصو بے کی جلد وزیرِ اعلی پنجا ب سے منظور ی لی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے وہ نتا ئج نہیں مل رہے جو ایک ترقی پذیر ملک میں ہونے چاہییں لہٰذا ہم نے طے کیا ہے کہ اسا تذ ہ کی صلا حیت میں اضا فے کیلئے ٹیچر ٹریننگ اور کیپسٹی بلڈ نگ کو ر سز شروع کئے جائیں ، یہ سینٹر ز ہر ڈو یژنل ہیڈ کوا رٹر ز میں ہو نگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں غیر ملکی ما ہر ین کی خدما ت بھی حاصل کی جائیں گی ، انہو ں نے کہا کہ فی الحا ل یو نیو ر سٹیو ں کے نئے سب کیمپس کے قیام پر پا بند ی لگائی ہوئی ہے، لاہور میں بہا ئو الدین زکریا کے کیمپس پر جو کچھ ہوا اس پر حکو مت نے بڑ ی مشکل سے متا ثرہ طلبا ء کو ایڈ جسٹ کیا ہے جیسے ہی کوئی مسئلہ حل ہو گا نئے سب کیپس بنائیں گے ،ایک سوا ل کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ گور نمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ گرلز اور بوائز کالج خانیوال کے لئے ماسٹر ز حصے کو پروفیسر ز کی کمی کو دور کیاجائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر فی الحا ل خانیوال میں سب کیمپس نہ بن سکا تو وائس چا نسلر سے خانیوال کے لئے بسو ں کی فرا ہمی پر بات کر ونگا ۔

انہو ں نے کہا کہ خانیوال میرادوسرا گھر ہے اور اسکے تعلیمی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کو شش کرو ں گا ۔

متعلقہ عنوان :