بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ شعبے کو بھی آگے آنا ہو گا،سکندر بوسن

اتوار 12 فروری 2017 22:52

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء)نیشنل بینک ملتان کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت گاڑیاں تقسیم کی گئیں ۔نیشنل بینک میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سکند حیات بوسن تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان نوجوانوں کی آسانی کے لیے ان کی پسند کی گاڑی فراہم کرے گا۔

انہوںنے کہاکہ سو فیصد لوگوں کو سرکاری نوکریاں دے کر بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں۔وفاقی وزیرنے مزید کہاکہ حکومت کے ساتھ پرائیوٹ شعبے کو بھی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہو گا۔تقریب کے اختتام پروفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔