وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ برائے تعلیم پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا،خورشیدہ سعید

اتوار 12 فروری 2017 22:52

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) ممتازماہر تعلیم میڈم خورشیدہ سعید نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ قبل ازیں وہ تحصیل مُرید کے میں ڈپٹی ڈی ای او کے فرائض سرانجام دے رہی تھیںجن کا تبادلہ کر کے خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ممتازماہر تعلیم میڈم خورشیدہ سعید ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال نے چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ برائے تعلیم پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اورفروغ تعلیم کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور محکمہ تعلیم کے دیے گئے اہداف کے حصول کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :