پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 12 فروری 2017 22:52

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال زید بن مقصود نے کہا ہے کہ موذی مرض پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے پاکستان کو پولیو فری بنانا حکومت کا ہدف ہے وطنِ عزیز پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اور محکمہ صحت کے افسران و ملازمین اس کے جڑ سے خاتمہ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کردیں، ڈور ٹو ڈورمارکنگ کو بھی یقینی بنایاجائے اور پولیو کو مٹائیںاور ہر حدتک جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کسرا، ڈی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر محمد آصف ، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹرابرار اقبال ،ڈاکٹر محمد ارشد ، فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر محمدشفیق سمیت نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرارشدحسین ودیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیدبن مقصود نے کہاکہ13 فروری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے افسران پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ مہم کے دوران حدف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کسرا نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں انسداد پولیو مہم کے دوران498739پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میںمحکمہ صحت کی100سپر وائزر اور 229ایریاز انچارجز پر مشتمل 1190 ٹیمیں حصہ لیں گی یہ ٹیمیں سکولوں ،ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں ،بس اسٹینڈز ،ریلوے اسٹیشنز اور ٹول پلازوں پر بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں تا حال پولیو کا کوئی مریض نہ ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔

پولیو کے قطرے پلانے بارے معلومات و شکایات کے سلسلہ میں پولیو کنٹرول روم ڈی سی آفس کے ٹیلی فون نمبر 065-9200147پر رابطہ کیا جاسکتا ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے ڈی سی آفس خانیوال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کاافتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :