مسلح ڈاکو چار لاکھ روپے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار

اتوار 12 فروری 2017 22:52

رینالہ خورد۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) مسلح موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو نجی ہسپتال سے چار لاکھ روپے نقدی سوا چار تولے طلائی زیورات موبائل فون لوٹ کر فرار، واقعات کے مطابق دو مسلح ڈاکو جن میں سے ایک نے رومال کا نقاب اوڑھ رکھا تھا جبکہ دوسرا بغیر نقاب کا تھا بستی رائو صاحب شیرگڑھ پر واقع ایک نجی ہسپتال میں مریض کا علاج کروانے کے بہانے داخل ہوگئے اور ہسپتال میں موجود مالک ہسپتال طیب اور اسکی بیوی سے گن پوائنٹ پر سوا چار تولے طلائی زیورات اور سیف میں پڑے چار لاکھ روپے نقدی لوٹ لی جبکہ دونوں ڈاکو کا تیسرا ساتھی ہسپتال کے باہر گلی میں کھڑا واردات کرنے کے بعد تینوں مسلح ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :