اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، چھ ملزمان گرفتار

اتوار 12 فروری 2017 22:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 کلو گرام ہیروئن، 52 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام افیون برآمد کر کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے کے قریب کارروائی کے دوران کراچی کے رہائشی تین ملزمان رشید، نبیل احمد اور غلام حسین کو گرفتار کر کے 4.01 کلو گرام ہیروئن، 50 کلو گرام چرس اور 1.01 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ ڈیفنس فیز 2 میں دو ملزمان فضل ربی اور فضل اقبال کو گرفتار کر کے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔

ترجمان کے مطابق اندرون سندھ نیشنل ہائی وے کوٹری کے قریب ایک ٹویوٹا کرولا کار کی تلاشی کے دوران گاڑی میں چھپائی گئی 2.5 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم منظور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔اے این ایف کے مطابق اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کر کے تفیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :