فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ پاکستان آرمی نے جیت لیا

اتوار 12 فروری 2017 22:51

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ 2017ء پاکستان آرمی نے جیت لیا، فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول سے شکست جبکہ سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس کو ہرا دیا، تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں فائنل میچ دیکھنے کیلئے زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر مہمان خصوصی فیصل بینک لاہور کے کوآپریٹ ہیڈ علی وقار ، لاہور پولوکلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اعظم حیات نون، عمر نیازی، احمد نواز ٹوانہ، ثاقب خان خاکوانی، ممبرزان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، فائنل میچ میں بہت زبردست ہوا، آرمی اور ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ ہوا، میچ کے پہلے چکر میں دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک ایک گول سکور کیا گیا، دوسرے چکر میں آرمی کی ٹیم نے دو گول کرکے برتری حاصل کرلی، آخری چکر میں ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے جان لڑا دی مگر ٹیم پھر بھی آدھے گول ہینڈی کیپ سے میچ ہار گئی، فائنل سکور 4.5-4 رہا، آرمی کی طرف سے مینول توکولینو نے دو جبکہ احمد زبیر بٹ اور میجر عمر منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا، ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی طرف سے چاروں گول خوان کروز لوساڈا نے کیے، مین فائنل کے مین آف دی میچ کا اعزاز مینول ٹوکولینو کو دیا گیا، ادھر سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس کو 4-3 سے شکست دے کر سب سڈری ٹائٹل جیت لیا، جیتنے والی ٹیم ماسٹر پینٹس کی طرف سے اینڈرس کرسپو نے تین گول سکور کیے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :