رحمان ملک کی کراچی میں نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملے کی مذمت

اتوار 12 فروری 2017 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل سماء کی ٹیم پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کیمرہ مین کی شہادت پر دلی دکھ و درد ہوا ہے۔ شہید تیمور کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت سندھ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ میڈیا پر حملہ ایک بزدلانہ و قابل مذمت حرکت ہے۔

متعلقہ عنوان :