کوئٹہ،جعلی ادویات اور ڈاکٹروں کے گٹھ جوڑکے خلاف ینگ ڈاکٹر وں کا آوازبلندکرناخوش آئندہے،حاجی نورگل خلجی

اتوار 12 فروری 2017 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،عبدالواسع سحر،مفتی عبدالغفورمدنی اوررحیم الدین ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ کوئٹہ شہرمیں جعلی ادویات اوردواسازکمپنیوں کے ساتھ ڈاکٹروں کے گٹھ جوڑکے خلاف ینگ ڈاکٹر وں کی جانب سے آوازبلندکرنااورچیف سیکرٹری کی جانب سے ان کے خلاف بلاامتیازکارروائی کے احکامات جاری کرناخوش آئندہے انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ ہسپتال غیرانسانی کاروبارکے مراکزبنتے جارہے ہیںان ہسپتالوں میں بیٹھے اکثرڈاکٹرمیڈیسن کمپنیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جنہیں زیادہ ادویات فروخت کرنے کامشن دیاگیاہے اوربدلے میں انہیںبھاری رقم اورتحفے دئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے ان قصاب نماڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے اورملوث افرادکوسزادے انہوں نے کہاکہ حکومت قانون سازی کرے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنیو الے ڈاکٹروں کوپرائیوٹ ہسپتالوں میں کام کرنے پرپابندی لگادیںعوام کااعتماد ڈاکٹروں پرختم ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :