کراچی میں سماء کی ٹیم پر فائرنگ، اسسٹنٹ کیمرہ مین جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 فروری 2017 21:04

کراچی میں سماء کی ٹیم پر فائرنگ، اسسٹنٹ کیمرہ مین جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس وین پر کریکر حملے کی کوریج کیلئے جانیوالی سماء کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کردی گئی، واقعے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین جاں بحق ہوگیا، سماء کے کارکن کو 2 گولیاں سینے میں لگی جبکہ ہیڈ انجری بھی ہیں، جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس وین پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے بعد سماء کی ڈی ایس این جی واقعے کی کوریج کیلئے جارہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :