گجرات ،دو گاڑیوں میں تصادم ،2بچوں سمیت4افراد جاں بحق ،16افرادزخمی

اتوار 12 فروری 2017 20:40

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) گجرات کے علاقے کنجاہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث 2بچوں سمیت4افراد جاں بحق اور16افرادزخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کنجاہ کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔حادثے میں 2بچوں سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے اور 16افرادزخمی ہو گئے۔زخمیوںاور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور حادثہ بس اور وین میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :