امت مسلمہ کو متحد ہو کر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم

اتوار 12 فروری 2017 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیرسابق سینیٹر پروفیسرمحمد ابراہیم خان نے کہاہے کہ سیرت النبی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،امت مسلمہ کو متحد ہو کر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ باب الاسلام ہردوگہرمیں سیرت کانفرنس و دستاربندی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا،تقریب میں 18 حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اور ان میں سرٹیفکیٹس تفسیم کیے گئے ،مقررین کا کہناتھاکہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جس کو ناکام بنانے اور اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات وقت کیاہم ضرورت ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے اتحاد کیلئے کاوشوں کو یقینی بنائے ،قبل ازیں جامعہ باب الاسلام کے مہتمم قاری محمدضمیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :