بونیر:کھلونا بم پھٹنے سے 2بچے جاں بحق، جمرود سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 فروری 2017 19:19

بونیر:کھلونا بم پھٹنے سے 2بچے جاں بحق، جمرود سے بھاری تعداد میں اسلحہ ..
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) بونیرمیں کھلونا بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی ہے جبکہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے خائستہ بابا میں کھلونا بم کے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، ایک بچی شدید زخمی ہوگئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ کھلونا بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے، برآمد ہونے والے اسلحے میں 33 دستی بم، 17 راکٹ لانچر،4 راکٹ اور بارود شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :