آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 فروری 2017 19:07

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان کا دورہ
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیااور جوانوں کے ساتھ دن گزارا،ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی صورت حال ،بارڈر مینجمنٹ اورآپریشن کے متاثرین کی گھروں میں واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج فاٹا قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی حکومتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے علاقے میں ریاست کی رٹ قائم کرنے پر پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا اور جوانوں کے جوش و جذبے کی تعریف کی، آرمی چیف نے ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے اور معاشی و سماجی ترقی کے لئے کام جاری رکھا جائے، انہوں نے فوج کا ساتھ دینے پر مقامی انتظامیہ اور قبائلیوں کے کردار کی بھی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :