کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 فروری 2017 19:07

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء)کراچی کے علاقےآئی آئی چندریگر روڈ پر موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات، ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے لئے بچو ں کو بھی استعمال کرنے لگے۔ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال خراب ہے، لاکھوں شہری سواری کے لیے موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں لیکن اب پارکنگ میں بھی موٹرسائیکل محفوظ نہیں۔

(جاری ہے)

آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت کی پارکنگ میں ملزمان نے کم روشنی والے حصے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کے تالے کاٹے اور تین موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ اس واردات میں ملزمان کا چوتھا ساتھی ایک چھوٹا بچہ ہے جس کی عمر تقریباً دس سے گیارہ سال ہوگی، ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کی اور سیکورٹی گارڈ کے سامنے سے بہت اطمینان سے گزر کر بلڈنگ کی پارکنگ سےفرار ہو گئے۔