سول سوسائٹی کا بسنت کی اجازت دینے کے مطالبے کے حق میں مظاہرہ ‘بسنت کے حق میں شدید نعرے بازی

بسنت پر مکمل پابندی عائد ہے کسی بھی صورت بسنت کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو بھی خلاف ورزی کر یگا اس کو جیل جانا پڑ یگا ‘ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 12 فروری 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) سول سوسائٹی کا بسنت کی اجازت دینے کے مطالبے کے حق میں مظاہرہ ‘بسنت کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بسنت پر مکمل پابندی عائد ہے کسی بھی صورت بسنت کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو بھی خلاف ورزی کر یگا اس کو جیل جانا پڑ یگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سول سوسائٹی کے اور بسنت کے حامیوں کی کثیر تعداد نے لاہور پر یس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جس میں مظاہر ین نے بسنت کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر حکومت سے بسنت کے حفاظتی انتظامات مکمل کر کے بسنت منانے کی اجازت دینے کے مطالبات درج تھے جبکہ دوسری طرف ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی شہبا زشر یف دوٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ بسنت پر مکمل پابندی ہے اور کسی کو بھی بسنت کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو بھی خلاف ورزی کریگا اسکو تین سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیںاورپتنگ بازی کیلئے جگہ فراہم کرنیوالوں کو بھی 6ماہ قید او رایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاملے گی۔