سبی‘ تین روزہ سالانہ عظیم ایشان تبلیغی اجتماع ‘ملک وقوم امت مسلمہ کی سلامتی کشمیر فلسطین کی آزادی سمیت اسلامی ملکوںکو درپیش مسائل کے خاتمہ کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

اتوار 12 فروری 2017 18:50

سبی‘ تین روزہ سالانہ عظیم ایشان تبلیغی اجتماع ‘ملک وقوم امت مسلمہ ..
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) تین روزہ سالانہ عظیم ایشان تبلیغی اجتماع ملک وقوم امت مسلمہ کی سلامتی کشمیر فلسطین کی آزادی سمیت اسلامی ملکوںکو درپیش مسائل کے خاتمہ کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیراجتماعی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر تین لاکھ سے زائد افراد کی شرکت ملک بھر میں اسلام کی تبلیغ کیلئے 3سو سے زائد اتبلیغی جماعتوں کو روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما ممتاز عالم دین مولانا قاری حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ دین اسلام کو سمجھنے کی ضرورت ہے مسلمان آپس میں اتحاد واتفاق سے سامراجی قوتوں کو مقابلہ کریں اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر انسانیت کی خدمت کا مقصد بنائیں ہیں منزل اسلام کے پاکیزہ نظام کا نفاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں عظیم ایشان تین روزہ تبلیغی اجتماع کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا علماء کرام نے امت مسلمہ کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزماکرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہآج امت مسلمہ کو جتنے بھی مسائل کا سامناہے اس کی اصل وجہ دین محمدیہ ﷺسے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ قرآن سنت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں ہماری منزل اسلام کی سربلندی قرآنی تعلیمات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسلمانوں کا اتحاد ہے اسلام میں ہرانسان کی زندگی بسر کرنے کا تعین ہے اللہ تعالیٰ نے اسلام اور قرآن حکیم کو ایک مکمل ضابطہ حیات بنایا قرآن حکیم پر عمل کرنے کرنے سے زندگی کے تمام مسائل حل ہوتے ہیں علماء کرام نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو برقرار رکھیں اور اپنے دشمن کو پہنچانیں اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں ناموس رسالتپر آنچ بھی نہ آنے دیں کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت بنا چکی دنیا بھر میں مسلمانوں کو متحد ومنظم ہونے کیلئے ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تیسرے روز بھی نماز فجر سے لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر سے آئے ہوئے فرزندان اسلام کی علماء کرام نے تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری رکھا اپنے روحانی خطابات میں علماء کرام نے کہا کہ دین اسلام کے عظیم تعلیمات قرآن وحدیث کی روشنی میں دین ودنیا کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی گئی اور ہدایات کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی فلاح پائی جاسکتی ہیں اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے جس میں ہر شخص کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئیے گئے بعدازان ممتاز عالم دین قاری حبیب الرحمن نے ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی درپیش مسائل کے خاتمہ کشمیر فسلطین سمیت دیگر اسلامی ممالک کی آزادی دنیا کے دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے خاتمہ کیلئے اجتماعی دعا کی گئیں اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ہر شخص اللہ کے آگے انکھوں میں آنسو لئے معافی کا طلب گار تھا بعدازاں ملک بھر میں تبلیغ اسلام کیلئے 3سوسے زائد جماعت تشکیل دیکر روانہ کیا گیا سبی کے عظیم ایشان تبلیغی اجتماع میں3لاکھ سے زائد فرزنداں اسلام نے شرکت کی اس موقع پر ایف سی پولیس لیویز سمیت دیگر حساس اداروں نے سیکورٹی کے بہترین خدمات سرانجام دی ۔

متعلقہ عنوان :