پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن نے پنجاب ڈرگ رولز اور ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کردیا،ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریض کش قوانین بنانے کے بجائے کرپٹ نوکرشاہی کی لوٹ مارکے قوانین میں ترامیم کرکے ڈرگٹ ایکٹ کوشفاف اور سہل بنائیں، عامرمدنی

اتوار 12 فروری 2017 18:42

پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن نے پنجاب ڈرگ رولز اور ڈرگ ایکٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامراقبال مدنی نے پنجاب ڈرگ رولز اور ڈرگ ایکٹ میں حکومت اورکرپٹ بیوروکریسی کی ترامیم کومسترد کرتے ہوئے آج13فروری پیر کوہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت اوردیگر صوبوں کو پنجاب سے اظہاریکجہتی کے لئے ایک روزہ شٹرڈائون ہڑتال کی اپیل کی ہے تاہم اسپتالوں کے قریب میڈیکل اسٹوروں اورکیمٹس سے کہا ہے کہ وہ شٹرڈائون کے باوجود جان بچانے والی ادویہ کی فراہمی کوجاری رکھیں۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پی سی ڈی اے کے مرکزی سیکریٹریٹ کراچی میں ایک ہنگامی اعلیٰ سطحی جلاس میں کیاگیا جس میں صلاح الدین شیخ ودیگر نے خصوصی طورپر شرکت کی عامراقبال مدنی نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مرکزی ڈرگ ایکٹ میں چھیڑ چھاڑ کا مقصد لاکھوں لوگوں کوبیروزگار کرکے من پسند مخصوص لوگوں کومسلط کرناہے عوام اورغریب مریضوں کے خلاف کالے قانون کی کسی طورپر بھی نہ حمایت کی جائے گی نہ اسے قبول کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

عامراقبال مدنی نے کراچی اوراندرون سندھ کے تمام ریٹلیئرمیڈکل اسٹورز اورہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ آج پنجاب کے ہم پیشہ بھائیوں کے لئے پرامن طورپر شٹرڈائون رکھیں لیکن ایمرجنسی مریضوں کودوائوں کی فراہمی معطل نہ کی جائے۔انہوںنے خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ مریض کش قوانین بنانے کے بجائے کرپٹ نوکرشاہی کی لوٹ مارکے قوانین میں ترامیم کرکے ڈرگٹ ایکٹ کوشفاف اور سہل بنائیں۔

متعلقہ عنوان :