کراچی وزیر اعلی نہ پہنچے ، شہریوں نے خود ہی کورنگی پل کا افتتاح کر ڈالا

افتتاح کیلئے تقریب کی تیاریاں بھی دھوم دھام سے جاری رہیں ، کے ایم سی افسر اور جیالے راہ تکتے رہ گئے

اتوار 12 فروری 2017 18:41

کراچی وزیر اعلی نہ پہنچے ، شہریوں نے خود ہی کورنگی پل کا افتتاح کر ڈالا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں نئے پل کے افتتاح کیلئے وزیر اعلی اور کوئی حکومتی اہلکار وقت پر نہ پہنچ سکا ، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر عوام نے خود ہی پل کا افتتاح کر ڈالا ۔ ایک طرف کراچی کھدا ہوا ہے دوسری جانب مکمل ہونے والی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح میں حکومت سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، ایسا ہی کچھ ہوا کورنگی فلائی کے افتتاح کی تقریب میں جہاں وزیر اعلی نہ پہنچے ۔

(جاری ہے)

کورنگی کراسنگ فلائی اوور بننے کے باوجود افتتاح نہ ہوسکا ۔ وزیر اعلی سندھ ، میئر کراچی وسیم اختر اور وزیر بلدیات نے افتتاح کرنا تھا مگر کے ایم سی کے افسران اور جیالے راہ تکتے رہ گئے ۔ تیار فلائی اوور کا فیتا کاٹنے کیلئے دھوم دھام سے تقریب بھی سجائی گئی مگر کوئی نہ آیا ۔ ایک طرف شہر بھر میں ترقیاتی کام کی وجہ سے شہری ٹریفک جام میں رل رہے ہیں ، بنا ہوا پل بھی شہریوں کیلئے افتتاح کے باعث نہیں کھولا گیا ۔ سب گزرنے والوں کیلئے ایک ایک دن پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :