لکی مروت کی حدود سے اغوا ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا محب الرحمان کو بازیاب کرالیا

اتوار 12 فروری 2017 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) لکی مروت کی حدود سے اغوا ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا محب الرحمان کو بازیاب کرالیا گیا ہے ۔ اغوا کار مغوی کو کرک کی حدود میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لکی مروت سے گذشتہ روا اغوا کیے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا محب الرحمان داوڑ بازیاب ہوگئے۔ اغوا کار محب الرحمان کو کرک کی حدود میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔ مغوی محب الرحمان سبزی منڈی تھانہ نورنگ پہنچ گیا جہاں سے پولیس نے انہیں گمبیلا پولیس چوکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :