سینیٹر رحمان ملک غیر ملکی دورے سے وطن واپس آ گئے ،امریکہ کی طرف سے عبدالغفور حیدری کو ویزہ دینے سے انکار کی مذمت

عبدالغفور حیدری ملک کے نامور سیاستدان، عوام کے نتحب نمائندہ اور ملک کے اہم ترین آئینی عہدے پر فائز ہیں، امریکن ایمبیسی کا مولانا عبدالغفور حیدری جیسی اہم شخصیت کو ویزہ دینے سے انکار قابل افسوس و حیران کن ہے، حکومت امریکی سفارتخانے سے وضاحت طلب کرے ،پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا بیان

اتوار 12 فروری 2017 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک غیر ملکی دورے سے وطن واپس آ گئے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے امریکہ کی طرف سے ڈپٹی چئیرمین سینٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو ویزہ دینے سے انکار کرنے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری ملک کے نامور سیاستدان، عوام کے نتحب نمائندہ اور ملک کے اہم ترین آئینی عہدے پر فائز ہیں۔

امریکن ایمبیسی کا مولانا عبدالغفور حیدری جیسی اہم شخصیت کو ویزہ دینے سے انکار قابل افسوس و حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا عبدالغفور حیدری کو ویزہ دینے سے انکار پر امریکہ ایمبیسی سے وضاحت طلب کرے ،حکومت پاکستان امریکہ کیساتھ موجودہ ویزہ ایگریمنٹپر نظرثانی کرے پاکستانی عوام حقیقت جاننا چاہتی ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کا ویزہ کیوں رد کیا گیا۔ (اچ)