چین میں برڈ فلو کا وبائی مرض خطرناک رخ اختیار کر گیا
متعدد صوبوں نے انسداد اور بچائو کی کوششیں تیز کردیں
اتوار 12 فروری 2017 18:10
(جاری ہے)
ہوبی میں یکم جنوری سے 9فروری تک انسانوں میں برڈ فلو وائس کے 19کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ مختلف شہروں میں رونما ہوئے ہیں ۔
صوبے نے انسدادی کوششوں کو چیک کرنے کیلئے 16معائنہ ٹیمیں روانہ کردی ہیں ۔ وسطی چین کے صوبہ ہنان کے دارالخلافہ چانگ شا میں تمام پولٹری مارکیٹیں معطل کر دی گئی ہیں اس صوبے میں امسال پانچ ہلاکتوں سمیت برڈ فلووائرس کے 24واقعات کی اطلاع ملی ہے ۔ مشرقی چین کے صوبہ جیجیانگ نے صوبہ بھر کی تمام مارکیٹوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ہفتہ شام 6بجے تک ز ندہ مرغیوں کی خریدوفروخت روک دیں ۔ ایسا برڈ فلو وائس کے خدشات کی وجہ کیا گیا ہے ۔ جیجیانگ مرکز برائے کنٹرول و انسداد برڈ فلو کے عملے نے کہا کہ صوبے میں برڈ فلو کی وباء کا زبردست سیزن شروع ہو گیا ہے ۔ صرف جنوری میں جیجیانگ میں برڈ فلو کے H7N9وائرس سے متاثرہ 35واقعات کی اطلاعات ملی ہیں ۔ بیجنگ میں گزشتہ روز برڈ فلو وائرس کے ایک کیس کی اطلاع دی ہے ۔ اس موذی مرض میں مبتلا مریض کی عمر68سال ہے اور اس کا تعلق ہمسایہ صوبے ہیبی کے لانگ فنگ شہر سے ہے ۔ لایوننگ ،جیانگ سو، شنڈونگ، ہینان، گوانگ ڈونگ اور گوئی جو صوبوں نے بھی امسال برڈ فلو وائرس کے وبائی مرض کی اطلاعات دی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.