حکومت کے خلاف نیا سیاسی اتحاد بنانے والوں کو مایوسی ہوگی،شوکت عزیز بھٹی

اتوار 12 فروری 2017 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف نیا سیاسی اتحاد بنانے والوں کو مایوسی ہوگی، عمران خان کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت چلنے کو تیارنہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بڑے آبی ذخائر داسو ڈیم اور دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دونوں ڈیموں کیلئے اربوں روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ہر برائی پنجاب میں نظر میں آتی ہے اور وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ خیبرپختون خواہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ کی حکومت بلدیاتی انتخاب پر امن نہیں کراسکی وہاں ان گنت افراد گولیوں کا شکا رہوئے لیکن عمران خان کو خیبرپختون خواہ میں سب اچھا نظر آتا ہے ۔پنجاب میں سفارش، رشوت، کرپشن، دھونس اور دھاندلی کے کلچر کو دفن کر دیا گیا ہے اور تمام اداروں میں بھرتیاں صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔عمران خان بتائیں کہ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے انہوں نے خیبرپختون خواہ میں کیا اقدامات کئے ہیں

متعلقہ عنوان :