(ن) لیگی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ‘نوازشر یف وعدہ پورا کرنے کا تیار نہیں ‘ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

غدار وطن شکیل آفر یدی کو امریکہ کے حوالے کر نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ تصور کیا جائیگا ‘عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں ‘انٹرویو

اتوار 12 فروری 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) امریکی قید ناحق میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ‘نوازشر یف نے عافیہ صدیقی کو واپس لانے کا درجنوں باروعدہ کیا مگر آج تک اس پر عمل کوتیار نہیں ‘غدار وطن شکیل آفر یدی کو امریکہ کے حوالے کر نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ تصور کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکومت سے پوری پاکستانی قوم عافیہ کی وطن واپسی کیلئے ایک خط لکھنے کا مطالبہ کر کرکے تھک گئی لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بھول گئی ہے اور حکمران ذاتی مفادات کے تابع ہوچکے ہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جس طر ح قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے دیگر وعدوں کو پورا نہیں کیا اسی طرح عافیہ صدیقی کی واپسی کا بھی وعدہ پورا نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کے حوالے سے قوم کی متفقہ رائے ہے وہ ملک دشمن ہے لیکن عافیہ صدیقی کے بارے میں پوری پاکستانی قوم یکسو ہے کہ وہ نہ صرف بے گناہ ہے بلکہ اس کی واپسی سے قوم کا وقار بلند ہوگا۔