علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، 2کلو 300گرام ہیروئن برآمد

اتوار 12 فروری 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم کو گرفتار کرکے 2کلو 300گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم نعیم مسیح غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے ہیروئن سعودی عرب لے جانا چاہتا تھااس نے کینووں کا گودا نکال کر اس کے چھلکوں میں ہیروئن بھری ہوئی تھی، جس کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے۔سرگودھا کے رہائشی نے مالٹوں کو کاٹ پر ان میں ہیروئن چھپائی اور سعودی عرب لے جانے کی کوشش کی ، تلاشی کے دوران پکڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :