نائیجیریا کا عالمی بینک سے 1 ارب ڈالر کے حصول کیلئے اصلاحات کا فیصلہ

اتوار 12 فروری 2017 14:50

ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) نائیجیریا کی حکومت نے عالمی بینک سے 1 ارب ڈالر قرض کے حصول کیلئے اصلاحاتی منصوبہ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں جاری اقتصادی کساد بازاری کے خاتمے کیلئے حکومت ورلڈ بینک سے 1 ارب ڈالر کے قرضے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے اس نے مطلوبہ اصلاحاتی منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نائیجیریا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے تاہم گزشتہ سالوں میں پٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمتوں کے باعث اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث قرض حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مجموعی طور پر کتنے قرض کی خواہاں ہے اس کا اندازہ نہیں تاہم بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کے حصول کا منصوبہ ہے جس میں سے 1 ارب ڈالر عالمی بینک سے حاصل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :