سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز کا جدہ اور مدینہ منور ہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن ،7مشتبہ دہشتگرد گرفتار

اتوار 12 فروری 2017 14:40

سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز کا جدہ اور مدینہ منور ہ کے علاقوں میں سرچ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 7مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جدہ اور مدینہ منور ہ ریجن میں سرچ آپریشن کر کے 7مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سعودی سیکیورٹی فورسز نے جدہ کے تین علاقوں الحضرت ،المحمید اور بنی مالک ڈسٹرکٹ میں سرچ آپریشن کیا ۔الحضرت اور المحمید میں سعودی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا کر کے ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتبہ دہشت گردوں نے مزاحمت کیے بغیر گرفتاری دے دی ۔دوسری جانب جدہ کے علاقے بنی مالک میں تین مشتبہ دہشت گردوں کو کسی مزاحمت کے بغیر گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :