کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد یوسف نقاش کا بھارتی فورسز سے جھڑپ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت

اتوار 12 فروری 2017 14:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے جنوبی کشمیر کے فرسل، کولگام میں بھارتی قابض فورسز کے ساتھ جھڑپ میںچار مجاہدین اور ایک شہری کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اخباروں کیلئے جاری بیان میں نقاش نے کہا کہ شہداء نے اپنی بیش بہا قربانیوں سے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے کہ ہم ان کے مشن کو اس کے پائے تکمیل تک پہنچائیں۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کی طرف سے شہریوں پر ٹیئرگیس اور گولیاں برسانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے وردی پوشوں کی دہشت گردی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :