مقبوضہ کشمیر : گھر گھر تلاشی کے دوران جھڑپ، 4 نوجوان شہید ،3فوجی واصل جہنم

اتوار 12 فروری 2017 13:31

مقبوضہ کشمیر : گھر گھر تلاشی کے دوران جھڑپ، 4 نوجوان شہید ،3فوجی واصل ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں4 کشمیری نوجوان شہید کر د یئے جبکہ جھڑپ کے دوران3 بھارتی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقی فرصل میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوان شہید کیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے دعوی ٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :