شاہد خان آفریدی کی فین لڑکی نے مہندی سے ہاتھ پر آفریدی کا نام لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا

شاہد آفریدی سے پیار کے اظہار کے لیے اس منفرد انداز نے سوشل میڈ یا پر بھی دھوم مچا دی

اتوار 12 فروری 2017 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کی فین لڑکی نے مہندی سے ہاتھ پر آفریدی کا نام لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے فین ان سے پیار کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے رہتے ہیں تاہم حال ہی میں جب ایک لڑکی نے اپنے ہاتھ پر شاہد آفریدی کا نام لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تو سوشل میڈ یا پر دھوم مچ گئی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی ایک مداح نے اپنے ہاتھ پر شاہد آفریدی اور پشاورزلمی کا نام لکھا اور پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمنائو ں کا بھی اظہار کیا ۔شاہد آفریدی سے پیار کے اظہار کے لیے اس منفرد انداز نے سوشل میڈ یا پر بھی دھوم مچا دی ۔

متعلقہ عنوان :