کشمیر رہنماء چوہدری نادر حسین قومی اتحاد و یکجہتی اور امت مسلمہ کے خیر خواہ تھے‘ اپنی زندگی میںکشمیر کی آزادی امت مسلمہ کے اتحاد ، یوم یکجہتی یوم پاکستان اور کشمیری و پاکستانی مذہبی ، سیاسی ، تعلیمی ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتے رہے

چوہدری مطلوب حسین بزمی کا چوہدری نادر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ برسی کی تقریب سے خطاب

اتوار 12 فروری 2017 13:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) کشمیر رہنماء چوہدری نادر حسین قومی اتحاد و یکجہتی اور امت مسلمہ کے خیر خواہ تھے‘ اپنی زندگی میںکشمیر کی آزادی امت مسلمہ کے اتحاد ، یوم یکجہتی یوم پاکستان اور کشمیری و پاکستانی مذہبی ، سیاسی ، تعلیمی ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔ نادر حسین مرحوم نے 2فروری 1996ء کو برطانیہ کے ہوپ ہسپتال میں وفات پائی 4فروری کو جسد خاکی پی آئی اے ائیر لائن کے ذریعے اسلام آباد لائی گئی اور 5فروری یوم یکجہتی کے دن نور پور قبرستان میں مدفون کیے گئے مرحوم نے اپنے خاندان ، محلے ، گائوں ، حلقے ، ضلع اور ریاست بھر کے لوگوں سیاسی و سماجی اور تحریک حریت کے رہنمائوں حکومتوں سے تعلقات رکھنے برطانیہ میںجانے والے کشمیری و پاکستانی رہنمائوں کی حوصلہ افزائی عزت افزائی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کا تعلق کشمیر کے اس پار بھی مقبوضہ کشمیر سے تھا مرحوم نادر حسین کا تعلق مقبول بٹ اور دیگر کشمیری رہنمائوں میںتھا نادرحسین ایک قومی سوچ کے مالک تھے برطنایہ میں تارکین کے مسائل حل کرنے میں اہم کردارادا کرتے رہے ۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ سمیت پاکستان و کشمیر بھر کے مختلف علاقوں میں انکو عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار چوہدری مطلوب حسین بزمی نے مرحوم کے ایصال ثواب میںمنعقدہ برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے تمام کشمیری و پاکستانی سیاسی ، مذہبی ، تعلیمی ، سماجی اور دیگر فورم پرکام کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی تحریک کو جاری و ساری رکھیں اتحاد و یکجہتی کے لئے آگے بڑھیں ۔

متعلقہ عنوان :