ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی

اتوار 12 فروری 2017 13:11

ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا ،ْ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر بدستور اتوار کو بھی برقرار رہی ،ْ کئی مقامات پربرفباری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں ،ْ شمالی بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد موسم سرد رہا۔

سوات میں کالام کے علاقہ مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کی سڑکیں بند ہو نے سے اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی کمی سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،ْ شمالی بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر مزمل حسین کے مطابق سکردومیں درجہ حرارت منفی11، استور منفی08، کالام منفی07، گوپس، پاراچنار منفی 06، چترال منفی05، مالم جبہ منفی 04، دیر منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ،ْ لاہور میں کم سے کم 07، اسلام آباد 05، کراچی 12، پشاور 06، کوئٹہ 01،چترال منفی 05اور ہنزہ میں منفی 02 درجہ حرارت تک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :