لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں لاپتہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن دوبار ہ شروع ،ْ چار افراد کی تلاش کا کام جاری

اتوار 12 فروری 2017 13:11

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں لاپتا افراد کیلئے ریسکیو آپریشن اتوار کو دوبارہ شروع کردیا گیا ۔ گزشتہ روز دس میں سے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں ،ْباقی افراد کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

نوشہرو فیروز سے جمعے کے روز درگاہ محبن پیر کے میلے میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی تھی۔

کشتی میں 30 زائرین سوار تھے۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 افراد کو بچالیاتھا ،ْ کشتی میں سوار 10 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن شروع کیاگیا۔گزشتہ روز بھی غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنیوالے افراد کی تلاش جاری رہی ،ْدن بھر تلاش کے بعد چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اندھیرے کے باعث ہفتے کو بھی ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :