نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے تین سال میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا‘ منشور میں وعدے کے مطابق تین سال میں چیلنجز پر قابو پایا‘ ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاتقریب سے خطاب

اتوار 12 فروری 2017 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے تین سال میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا‘ منشور میں وعدے کے مطابق تین سال میں چیلنجز پر قابو پایا‘ ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ اتوار کو لاہور میں گورنر ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہفتے کے سات دن شب و روز کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے بھرپور محنت کررہے ہیں۔ نواز شریف کی قیات میں ساڑھے تین سال میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو اقتصادی اشاریے منفی اور ملک معاشی بدحالی کا شکار تھا۔ مسلم لیگ ن نے توانائی ‘ معیشت کے فروع‘ انتہا پسندی سے نمٹنے کا وعدہ کیا تھا منشور میں وعدے کے مطابق تین سال میں چیلنجز پر قابو پایا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ (ن غ)