لیبیا اور تارکین وطن کے بحران پر اٹلی روس کے تعاون کا خواہش مند

اتوار 12 فروری 2017 11:40

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) اٹلی کے وزیر خارجہ اینجلینو الفانو اپنے روسی ہم منصب سے آئندہ ہفتے جرمنی میں ملاقات کریں گے اس دوران لیبیا کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔ یورپی یونین نے لیبیا کی سکیورٹی فورسز اور بحری محافظوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے رواں ماہ طرابلس کی حکومت کو 21 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم اٹلی لیبیا کے بحران کے مستقل سیاسی حل کے لیے نئی کوشش کا متمنی ہے اور وہ اس سلسلے میں تعاون کے لیے ماسکو کی طرف بھی دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

لیبیا میں کئی متحارب دھڑے ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں اور بین الااقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت طرابلس میں موجود ہے جبکہ متحارب فریق نے تبروک شہر کو اپنا گڑھ بنا رکھا ہے جو روس کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ ہفتار کا حامی ہے۔اٹلی یہ چاہتا ہے کہ روس حریف دھڑوں کو متحد کرنے میں مدد کرے۔ دوسری طرف برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے اسی ہفتے شراکت اقتدار کے لیے ایک سمجھوتے کی تجویز دی۔اگرچہ اٹلی روس سے تعاون کا متمنی ہے لیکن دوسری طرف یورپی یونین نے رواں ماہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند باغیوں کی پشت پناہی کرنے پر ماسکو کے خلاف تعیزات عائد رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :