رویے میں تبدیلی، امریکا کے ساتھ روس کے تعلقات میں بہتری کے لئے پیوٹن کی شرط

اتوار 12 فروری 2017 11:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) روسی صدر نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا رویہ تبدیل ہونے کی شرط پر ہی امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں اسلووانیہ کے صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک وائٹ ہاؤس کے رویے میں تبدیلی نہیں آئے گی روس امریکہ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برس کے دوران روس امریکہ تعلقات میں کافی کمی آئی ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کے پیش نظر ان تعلقات کو بہتر بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :