دلہن کو اپنا 147 سال پرانا شادی کا سوٹ واپس مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 فروری 2017 23:51

دلہن کو اپنا 147 سال پرانا شادی کا سوٹ واپس مل گیا
ایک دلہن کو اپنی شادی کا 147 سال پرانا سوٹ واپس مل گیا ہے۔اس سوٹ کو تلاش کرنے کےلیے دلہن نے سوشل میڈیاپر اپیل کی تھی، جس کے بعد اس کی پوسٹ 3 لاکھ سے زائد بار شیئر ہوئی۔
ٹیس نیوال نے اپنی شادی پر جو سوٹ پہنا تھا وہ پچھلے سال ڈرائی کلین کے وقت گم گیا۔ٹیس کا کہنا ہےکہ یہ سوٹ انمول تھا۔ یہ سوٹ اس  کی دادی کی پڑدادی نے  1870 میں اپنی شادی پر پہنا تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے اگست میں ٹیس کی منگنی ہوئی تو ٹیس کی دادی نے اسے یہی سوٹ پہننے کامشورہ دیا۔یہ سوٹ اپنی فٹنگ کے لحاظ سے ٹیس کے لیے موزوں ترین تھا۔ سکاٹ لینڈ میں شادی کے بعد ڈرائی کلیننگ کے دورن یہ سوٹ گم ہوگیا اور ٹیس نے پریشان میں سوشل میڈیا کی مدد لی۔ اصل میں یہ سوٹ ڈرائی کلین  سے ہی ملا ہے ۔ ڈرائی کلینر کو اپنا کاروبار بند کرنا پڑا تواس کا بہت سا سامان لانڈری میں ہی رہ گیا۔ لانڈری کے لینڈ لارڈ نے ٹیس کی پوسٹ پڑھی تو لانڈری کو چیک کیا، جہاں سے یہ سوٹ مل گیا۔ اس سوٹ کو چند دنوں تک ٹیس کو واپس پہنچا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :