ڈی جی رینجرز کا سندھ کے سرحدی علاقوں کی مختلف پوسٹوں کا دورہ

ہفتہ 11 فروری 2017 23:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے سندھ کے سرحدی علاقوں کی مختلف پوسٹوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سیکٹر کمانڈرز نے علاقے کی صورتحال اور آپریشنل تربیت سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے آفیسرز اور جوانوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر بھرپور توجہ دیں اور اس میں مزید بہتری کے حصول کے لئے ہر دم کوشاں رہیں۔ ڈی جی رینجرز نے رینجرز سندھ کے زیر اہتمام چلنے والے سندھ رینجرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں دی جانے والی میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :