سیشن جج خیرپور کی عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا اجراء

ہفتہ 11 فروری 2017 23:45

سکھر۔ 11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور غلام شاہ کی عدالت نے صوبو ڈیرو تھانہ میں درج منشیات کے دو علیحدہ کیسوں میں مدعی اور تحقیقاتی افسر انسپکٹر سجاد حسین ، سب انسپکٹر صدورو خان، سب انسپکٹر نذیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے انہیں عدالت میں پیش کیا جانے کا حکم جاری کیا ہے، مذکورہ عدالت نے رانی پور تھانہ کے ایک کیس میں جوابدار دو بھائیوں نوید اور موج علی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں علاوہ ازیں سیکنڈ ایڈیشنل سیشن ججج عبدالرحمان قاضی کی عدالت نے مختلف کیسوں میں مسلسل غیر حاضری پرانسپکٹر امین پٹھان، سن انسپکٹر سید مہیر علی ، اے ایس آئی محب علی، اے ایس آئی میر محمد ، ہیڈ کانسٹیبل ممتاز علی اور ہیڈ کانسٹیبل دوست محمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جبکہ عبدالرحمان انڑ تھانہ کے سابق ایس ایچ او غلام حیدر کی تنخواہ کو بند کرنے کیلئے ایس ایس پی سکھر و خیر پور کو لیٹر جاری کیا ہے۔